نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو میزائل مین سابق صدر اے پی جے عبدللکلام کے یوم پیدائش پر انہیں یاد کیا اور سلام کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، قومی ترقی کے تئیں ان کی انمٹ شراکت داری کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔آج ملک کے 11 ویں صدر، بھارت رتن، ڈاکٹر کلام کا 89 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی نے ڈاکٹر کلام کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ٹویٹ کیا ’’ڈاکٹر کلام کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت۔ قومی ترقی کے لئے ان کی انمٹ شراکت کو ہندوستان کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا، خواہ وہ سائنس دان یا ملک کے صدر کی حیثیت سے رہی ہو۔ ان کی زندگی کا سفر لاکھوں لوگوں کو ہمت عطا کرتا رہے گا‘‘۔