نئی دہلی، 20 دسمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح گرودوارہ رکاب گنج جاکر سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر کو ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر مودی اچانک صبح کے وقت گردوارہ رقاب گنج پہنچے اور سکھ گرووں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ماتھا ٹیکا۔ انہوں نے گرو تیغ بہادر کو ان کی قربانیوں کے لئے یاد کیا۔
جس وقت وزیر اعظم گرودوارے پہنچے تھے ، سڑکوں پر پولیس کا کوئی بندوبست نہیں تھا اور عام لوگوں کی سہولت کے پیش نظر بیریکیڈز بھی نہیں لگائے گئے تھے۔