گورکھپور:07دسمبر(یواین ٓئی) وزیر اعظم نریندر مودی شہری خدمات اور مختلف ترقیاتی پروجکٹوں کے افتتاح کے لئے آج گورکھپور پہنچ گئے۔ اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
مودی گورکھپور میں ہندوستان فرٹیلائزاینڈ کیمیکلز لمیٹیڈ کے کھاد کارخانے اور ایمس سمیت کل 9600کروڑ روپئے سے زیادہ اخراجات کی ترقیاتی ودیگر پروجکٹوں کو ملک کو ممنون کریں گے۔