اوٹاوا، یکم فروری(یواین آئی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا بھی کورونا ٹسٹ پازیٹیو آ گیا۔کینیڈین وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کورونا ٹسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح ان کا کووڈ 19 کا ٹسٹ مثبت آیا ہے لیکن کوئی علامات نہیں ہیں اور وہ خود کو ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے وضع کردہ رہنما اصولوں کی پاسداری کر ر ہے ہیں۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین کے ساتھ ساتھ بوسٹر بھی لگوائیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بیٹے کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے پر جسٹن ٹروڈو آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔