اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہیں۔
کرتارپور کوریڈور فیز 1 میں ساڑھے 4 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی اور بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی بنایا جائے گا، جبکہ دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل اور پارکنگ ایریا بھی بنے گا۔
دوسرے فیز میں ہوٹل اور گردوارہ کرتار صاحب کی توسیع کی جائے گی۔