پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے ہیری اور میگھن کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے انٹرویو پر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جب شہزادہ چارلس این ایچ ایس کی کورونا وائرس ویکسین سائٹ کے دورے پر تھے تو ان سے ایک صحافی نے ہیری اور میگھن کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے انٹرویو سے متعلق سوال کیا جس کا جواب دینے سے انہوں نے گریز کیا البتہ چارلس نے مُڑ کر یہ ضرور دیکھا کہ سوال کس نے کیا ہے اور پھر مُسکرا کر آگے چل دیے۔









