محمود عباس نے صہیونی ریاست کے وزیر دفاع سے غیر معمولی ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم سے بات کی— فوٹو: اے ایف پی
فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے علاقائی دورے سے چند دن قبل صہیونی ریاست کے وزیر دفاع سے غیر معمولی ملاقات کے بعد جمعہ کو اسرائیلی وزیر اعظم سے بات کی۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری میں کہا گیا کہ محمود عباس اور وزیر اعظم یائر لیپڈ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ صبح سویرے ہوا اور گزشتہ ہفتے نفتالی بینیٹ کی جگہ لیپڈ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی بات چیت ہے۔









