پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج پون کمار شری واستو کی عدالت نے غیر ارادتاً قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دو ملزمان کو سات سال قید بامشقت و جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔
استغاثہ کے بموجب تھانہ مہیش گنج علاقے کے جیت لال کے گھر کی خواتین و اسکے پڑوس کی خواتین کے مابین کسی معاملے کو لے کر 23/ فروری 2013 کو تنازعہ ہوا تھا جس کی شکایت پر پولیس نے ایک فریق پرمود اور سنتوش کو اس معاملے میں گرفتار کر کے چالان کر دیا ۔دوسرے روز ضمانت سے رہا ہونے کے بعد 25/فروری 2013 کو دونوں نے جیت لال کی اہلیہ گائتری دیوی کو ماریٹ کر زخمی کر دیا جس سے اسکی موت ہوگئی ۔پولیس نے غیر ارادتاً قتل کا معاملہ درج کر کے فرد جرم عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے سماعت کرتے ہوئے ملزم پرمود و سنتوش کو سات سال قید بامشقت اور 30 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔