پنجاب نیشنل بینک کے 11500 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کے اہم ملزم نیرو مودی کی کمپنی کے ساتھ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنا کنٹریکٹ ختم کر لیا ہے۔ پرینکا چوپڑا نیرو مودی کی برانڈ امبیسڈر تھیں۔پرینکا چوپڑا کا اشتہار جس میں وہ نیرو مودی کے لئے ایڈ کر رہی ہیں۔
پی این بی گھوٹالہ میں پھنسی میہل چوکسی کی کمپنی گیتانجلی جیمس کے ملازمین نے جمعہ کو کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ممبئی کے اندھیری ایسٹ میں ایم آئی ڈی سی علاقہ میں گیتانجلی جیمس کے تمام ملازمین نے اکٹھا ہو کر نیرے بازی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملازمین خود نوکری چھوڑ رہے ہیں کوئی ہم پر دباؤ نہیں ڈال رہا ۔
تصویر ٹوئٹر پر دیکھیںتصویر ٹوئٹر پر دیکھیں
ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ) نے نیرو مودی کی کمپنوں سے 60 پلاسٹک کنٹینر اور متعدد اسٹیل کی الماریاں برآمد کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الماریوں اور کنٹینروں میں مہنگی گھڑیاں ہیں۔ علاوہ ازیں ای ڈی نے نیرو مودی کے کچھ اور کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے، ان کھاتوں میں کل 30 کروڑ کی رقم جمع ہے۔ نیرو مودی کے 13.86 کروڑ کے شیئر بھی ضبط کر لئے گئے ہیں۔
قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ مفرور بزنس مین نیرو مودی اور میہل چوکسی کے پاسپورٹ منسوخی کا نوٹس ای-میل آئی ڈی پر بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ معطلی کا نوٹس موصول ہونے کے بعد انہیں اس نوٹس پر متعینہ مدت کے اندر ہی جواب دینا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہيں کرتے ہیں، تو ہم آگے کی کارروائی کریں گے۔
پی این بی گھوٹالہ معاملہ میں اب حکومت کی طرف سے اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی نئے اصول بنائے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے تمام بینکوں کو ایل او یو کا حل نکالنے کو کہا ہے۔ تمام سرکاری بینکوں کو 250 کروڑ سے زیادہ کے قرض کی نگرانی کرنے کے لئے خصوصی نمائندہ یا ایجنسی مقرر کرنے کو کہا گیا ہے۔