بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ فیشن اور شوبز کے سب سے اہم اور بڑے میلے ’میٹ گالا‘ میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں ریڈ کارپٹ پر ان کا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
پریانکا چوپڑا اس ایونٹ میں اپنے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کے ہمراہ شریک ہوئیں، ان دونوں نے ڈیور برینڈ کے ملبوسات زیب تن کیے۔
جہاں دیسی گرل اس سال میٹ گالا کی تھیم کے مطابق تیاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہوئے اس ایونٹ کا حصہ بنیں، وہیں سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین نے اداکارہ کی میمز بنانا شروع کردی، جبکہ ان کے انداز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کسی نے پریانکا چوپڑا کو بچوں کے مشہور ڈرامے ‘عینک والا جن‘ کے کردار بل بتوڑی سے ملایا، تو کسی نے انہیں ڈراؤنہ کّوا کہا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے لباس سے لے کر میک اپ اور ہیئر اسٹائل تک پریانکا کا خوب مذاق اڑایا۔