لکھنو : اترپردیش کے سیتا پور میں پی اے سی بٹالین کے گیسٹ ہاوس میں پولیس حراست میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا الزام ہے کہ ان کے وکلا کو تقریباً 17گھنٹے بعد بھی ان سے ملاقات کرنے نہیں دیا گیا ہے۔
یہی نہیں انتظامیہ نے انہیں حراست میں لینے کی کوئی قانونی وجہ بھی اب تک نہیں بتائی ہے۔
سیتا پور کے پی اے سی سیکنڈ کور کمپلکس میں حراست میں رکھی گئیں محترمہ واڈرا کو ہر گاوں میں پیر کو صبح ساڑھے چار بجے حراست میں لیا گیا تھا۔