نئی دہلی،7نومبر(یواین آئی)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معیشت کی حالت بےحد خراب ہے اور حکومت کرنے والا خود میں ہی مست ہے،عوام ہر محاذ پر پریشان ہیں۔
محترمہ واڈرا نے آج ٹویٹر کے ذریعہ ملک کی معیشت کے سلسلے میں مرکز کی مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا،’’ملک میں معیشت کی حالت بےحد خراب ہے۔سروس سیکٹر اوندھے منہ گرچکا ہے۔روزگارکے مواقع کم ہورہے ہیں۔حکومت کرنے والا خود میں ہی مست ہے،عوام ہر محاذ پر پریشان ہیں۔‘‘
ایک دیگر ٹویٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری نے لکھا بی جےپی حکومت سے یہ سوال تو سب کو پوچھنا چاہئے کہ اس کے دور اقتدار میں کس کی بھلائی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا،’’وزیراعظم نے امریکہ جاکر اپنی ’ہاؤڈی مودی‘توکردی لیکن امریکہ نے وہاں کام کرنے کی خواہش رکھنے ولاے ہندوستانی لوگوں کے ایچ 21بی ویزا خارج کرنے میں اضافہ کردیا۔‘‘