نئی دہلی ، 19 اگست (یواین آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ریاست میں یوریا کی بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے کسان بہت پریشان ہیں ، لہذا یوگی حکومت کو فوری طور پر مداخلت کرکے اس بحران کو حل کرنا چاہئے۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا’’ اترپردیش میں بہت ساری جگہوں پر یوریا کی کمی کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔ جگہ جگلہ لائنیں لگی ہیں اور بیشتر کوآپریٹو کمیٹیوں پر یوریا ختم ہوچکی ہے۔ کاشتکار بلیک مارکیٹنگ سے پریشان ہیں۔ اترپردیش حکومت کو فوری مداخلت کر کے یوریا کی قلت کے مسئلہ کو حل کرنا چاہئے‘‘۔
اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے ایک نیوز چینل سے لوگوں کی گفتگو کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ، جس میں کاشتکاروں کو یوریا نہ ملنے کی پریشانی کے بارے میں جانکاریاں د ی جارہی ہیں۔