نئی دہلی، 8 مارچ (یواین آئی) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے پوسٹر لگانے کے لئے اترپردیش حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ وہ خود کو ماورائے آئین سمجھ رہی ہے۔
مسز واڈرا نے ایک ٹوئٹ میں کہا’’یوپی کی بی جے پی حکومت کا رویہ ایسا ہے کہ حکومت کے سربراہ اور ان کے نقشے قدم پر چلنے والے افسران خود کو بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ بنائے گئے آئین سے اوپر سمجھنے لگے ہیں۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو بتایا ہے کہ آپ آئین سے اوپر نہیں ہیں۔ آپ کی جوابدہی طے ہوگی‘‘۔
مسز واڈرا نے اپنے ٹویٹس کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے پوسٹر لگانے کے معاملہ میں ریاستی حکومت کو الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹس کے حوالہ کا ذکر ہے۔