اب خبر آئی ہے کہ مرادآباد کے ڈی ایم نے درجنوں صحافیوں کو ایک کمرے میں اس لئے بند کروا دیا کیونکہ انہیں یہ خوف تھا کہ کہیں وہ وزیر اعلی سے سوال نہ پوچھ لیں۔
کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ اتر پردیش حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’صحافی بند کئے جا رہے ہیں ، سوالوں پر پردہ ڈالا جا رہا ہے، مسائل کو درکنار کیا جا رہا ہے۔ زبردست اکثریت حاصل کرنے والی اتر پردیش حکومت عوام کے سوالوں پر منہ پچکا رہی ہے ۔ نیتاجی یہ پبلک ہے یہ سب جانتی ہے ۔ سوال پو چھے گی اور جواب بھی لے گی ‘‘۔
पत्रकार बंधक बनाए जा रहे हैं, सवालों पर पर्दा डाला जा रहा है, समस्याओं को दरकिनार किया जा रहा है। प्रचंड बहुमत पाने वाली उप्र भाजपा सरकार जनता के सवालों से ही मुँह बिचका रही है।
नेताजी ये पब्लिक है ये सब जानती है। सवाल पूछेगी भी और जवाब लेगी भी।https://t.co/cIUt3IQfon
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) June 30, 2019
پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر یہ طنز اس لئے کیا کیونکہ نیوز چینل ’آج تک‘ کی ویب سائٹ پر ایک خبر شائع ہوئی جس میں مرادآباد کے ڈی ایم پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اس خوف سے کہ کہیں صحافی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے سوال نہ پوچھ لیں، درجنوں صحافیوں کو ہسپتال کے کمرے میں بند کروا دیا ۔
واضح رہے گزشتہ کل یعنی اتوار کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مرادآباد کے دورے پر تھے اور اپنے دورے کے دوران انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو جو خدمات مل رہی ہیں ان کا جائزہ لیا لیکن اس دوران خامیوں کو چھپانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے کوشش یہ کی کہ سوال پوچھنے والے صحافیوں کو ایک کمرے میں بند کروا دیا ۔
योगी सरकार ने पत्रकारों को कमरे में क्यों बंद किया? क्या ये प्रेस की आज़ादी पर हमला नहीं है?
@myogiadityanath @priyankagandhi @INCIndia @yadavakhilesh #Press #YogiAdityanath #PressFreedom https://t.co/R2Xq8GLqil
— ashutosh (@ashutosh83B) July 1, 2019
دراصل مرادآباد کے ڈی ایم پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دورہ سے ٹھیک پہلے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں درجنوں صحافیوں کو بند کروا دیا ۔ صرف بند ہی نہیں کروایا بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے صحافی وہاں سے باہر نہ جا سکیں سیول لئن کے تھانہ انچارج شکتی سنگھ کو نگرانی کے لئے بھی لگا دیا۔
واضح رہے جب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ دورہ کر کے واپس لوٹ گئے تب اس ایمرجنسی وارڈ کا دروازہ کھولا گیا اور اس کے بعد ہی صحافی حضرات وہاں سے باہر نکل سکے ۔ صحافیوں نے ہنگامہ کیا اور دروازہ پیٹتے رہے لیکن ان کو کمرے سے باہر جبھی نکلنے دیا گیا جب وزیر اعلی دورہ کر کے وہاں سے چلے گئے۔ وزیر اعلی کے ہمراہ مرادآباد کے انچارج ڈاکٹر مہیندر سنگھ بھی تھے ۔
ڈی ایم پر جو الزام لگ رہے ہیں وہ بی جے پی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے کافی نقصاندہ ہیں۔ جو بات کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کہی ہے وہ سو فیصد صحیح ہے کیونکہ عوام میں حکومت کی کارکردگی کو لے کر بہت بے چینی ہے ۔
بشکریہ قومی آواز