سدھارتھ نگر/بستی؛وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جذباتی موضوعات پر رائے دہندگان کے جذبات کو برانگیختہ کر کے ووٹ لینا حب الوطنی نہیں ہے بلکہ ملک کے لئے مر مٹنا حقیقی ملکی پیار ہے اٹوہ و شہرت گڑھ میں منعقد عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا’کانگریس کا مقصد ملک کی ترقی ہے۔
کانگریس آپ کے جذبات کا استعمال نہیں کرتی۔
آپ کے جذبات ملک کے لئے ، ملک پر مر مٹنے کے لئے ہونے چاہئے یہی سچی حب الوطنی ہے،اپنے مفاد کی تکمیل کے لئے آپ کو لڑانے میں ملک سے محبت کا شائبہ تک نہیں ہے۔