کانگریس کی جنرل سکیٹری اور کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے ایودھیا سے مودی پر کھل کر حملہ کیا ہے کہا کہ وارانسی میں ایک گاؤں کے لوگوں سے پوچھ گیا کہ یہاں نریندر مودی آئے تھے جب ان سے منفی میں جواب ملا تو میں حیران ہو گئی کیوں کہ تشہیر تو اس طرح کی گئی تھی کہ لوگ سمجھ گئے تھے کہ یقیناًدورہ کئے ہونگے ۔
پرینکا نے کہا کہ مودی ساری دنیا میں خوب گھومے اور ساری دنیا کہ لوگوں کو گلے لگایا مگر وہ لگانا کس کام کا جب اپنے ہی حلقہ کے لوگوں کو نظر انداز کیا اور دسرے لوگوں کو گلے لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے پانچ سال میں صرف جھوٹ بولا ہے انکے پاس غریبوں کے لئے وقت نہیں ہے ،نوجوان بے روزگار گھوم رہا ہے انہیں نوجوانوں کی فکر نہیں ہے ۔
یہ حکومت عوام اور کسان دونوں کے خلا ف ہے ،یہ حکومت عوام کی آوازسننے تیار نہیں ہے ،انکے پاس پارٹی کے لئے اشتہارات دینے اور پارٹی افس پر خرچ کرنے اور دنیا میں گھومنے کے لئے پیسہ ہے مگر غریبوں کے لئے اور کسانوں کے قرض معافی کے لئے پیسہ نہیں ہے ۔اور ہ سرکار نے امیروں کے ہاتھوں میں کڑوڑوں روپیے دئے ہیں ،317ہزار کڑوڑ روپیے اس حکومت نے امیروں کے لئے دئے ہیں ۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اسی ضمن میں آج فیض آباد ضلع کے اجودھیا پہنچیں۔ اجودھیا کے کمارگنج میں پرینکا گاندھی کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔ فیض آباد لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار نرمل کھتری اوراجے سنگھ للو نے پرینکا گاندھی کا استقبال کیا۔ پرینکا گاندھی سدھونا کے بعد پورے اٹکا گاوں پہنچیں۔ پرینکا گاندھی پورے اٹکا میں منعقدہ چوپال کو خطاب کریں گی۔ اس کے بعد وہ کمارگنج پہنچیں، جہاں لوگوں نے پرینکا کا استقبال کیا۔