نئی دہلی: کہتے ہیں کہ ہر آدمی کی کامیابی کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔اگر مستقبل میں کانگریس صدر راہل گاندھی سیاسی میدان میں ایک کامیاب لیڈر بنتے ہیں او رملک کی تقدیر و تصویر بدلنے میں وہ کامیاب ہوتے ہیں تو اس کا سارا کریڈٹ ان کی بہن پرینکا گاندھی کو جائیگا
]۔کیوں کہ وہ پردہ کے پیچھے رہتے ہوئے اپنے بھائی راہل گاندھی کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کرہی ہیں ۔۱۷ اور ۱۸ مارچ کو اندرا گاندھی انڈوراسٹیڈیم میں منعقدہ کانگریس کے ۸۴ ؍ ویں اجلاس عام میں پردہ کے پیچھے رہتے ہوئے کو کردار ادا کیا ہے وہ قابل توجہ ہے۔
صدر منتخب ہونے کے بعد اس اجلا س میں راہل گاندھی کا پہلا خطاب تھا۔اور اسی سے کانگریس کی سمت و رفتار کے ساتھ کانگریس کا ۵ سالہ منصوبہ بھی طے ہونا تھا۔
اس موقع پر پرینکا گاندھی نے بھائی کاحوصلہ بڑھایا ۔کانگریس کے باوثوق ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کی تقریر خود پرینکا گاندھی نے تیار کی تھی۔
راہل گاندھی نے اپنے خطبہ کی مشق پرینکا گاندھی کے ساتھ بیٹھ کر کی تھی او راس کے بعد ۱۸ ؍مارچ کو ان کازور دار خطبہ ہوا تھا۔