لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا 14جولائی سے اپنے لکھنؤ کے چار روزہ دورے پر ہونگی پارٹی لیڈروں نے پیر کو یہاں بتایا کہ ریاستی راجدھانی میں اپنے دورے کے درمیان محترمہ واڈرا یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے ‘مشن یوپی2022’کا آغاز کریں گی۔
اور اس کے بعد اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ محترمہ واڈرا ریاستی راجدھانی کے قریبی اضلاع کا دورہ کریں۔ اس دوران پرینکا پارٹی کارکنوں سے ملاقات اور ایسے کیڈر جنہوں نے کورونا کی وجہ سے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے ان کے گھروں کا دورہ بھی کرسکتی ہے۔
دورے کے دوران پرینکا پارٹی کے ضلع صدور کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کریں گی۔