بہرائچ : لکھیم پور معاملے پر اترپردیش کی یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج بہرائچ میں تشدد کے شکار کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سےتعزیت کا اظہار کیا اور بعد میں زخمی کسانوں کی صحت کی معلومات لی۔
محترمہ پرینکا گاندھی سب سے پہلے بلاک رسیا کے گاؤں نبی نگر میں لکھیم پور تشدد میں مارے گئے کسان گرویندر سنگھ (22) کے گھر گئیں اور گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی نوجوان کسان کو انصاف دلائے گی۔