ممبئی : معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیو یارک میں ایک ہندوستانی ریستوراں کھولا ہے پرینکا نے بیرون ملک مقیم اپنے ہندوستانی مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے انہوں نے نیویارک میں ایک پرتعیش ریسٹورنٹ کھولا ہے پرینکا نے ریستوراں کا نام سونا رکھا ہے۔
جس میں انہوں نے ہندوستانی کھانے سے محبت کا اظہار کیا ہے پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں ہندوستانی کھانے کے لئے ایک ریستوراں کھولا ہے۔
اس کے افتتاح کے لئے انہوں نے ایک چھوٹی سی پوجا بھی کروائی ہے۔
پرینکا نے پوجا کرتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
پرینکا چوپڑا نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ’’میں سونا کو آپ کے سامنے پیش کرنے پر خوش ہوں۔
نیا ریستوراں جہاں میں نے ہندوستانی کھانے سے اپنی محبت ڈالی۔
سونا ہندوستانی ذائقوں کی علامت ہے جس کے ساتھ میں بڑی ہوئی ہوں۔
باورچی خانے شیف ہری نائک چلائیں گے جو انتہائی باصلاحیت ہیں۔
انہوں نے ایک بہت ہی ذائقہ سے بھرا اور جدید مینو تیار کیا ہے۔
جو آپ کو میرے ملک کے کھانے کے سفر پر لے جائے گا۔