رائے بریلی:20فروری؛کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم دنیابھر سیر کر آئے لیکن دہلی میں ایک سالوں تک دھرنے پر بیٹھے کسانوں سے انہوں نے ایک بار بھی ملاقات کی ضرورت محسوس نہیں کی رائے بریلی کے جگت پور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بے روزگاری اور مہنگائی کے مسئلے پر بھی حکومت کو گھیرا۔انہوں نے کہاوزیر اعظم پوری دنیا میں گھومے لیکن ان کی رہائش سے دس کلو میٹر کی دوری پر بیٹھے کسانوں سے ایک بار بھی ملاقات نہیں کرسکے۔
پرینکا نے کہا جب کسان نہیں مانے اور انتخابات کو صرف دو مہینے بچے اور انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ یہ تو بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔لہذا انہوں نے تینوں قوانین واپس لے لئے۔پرینکا نے سوال کیاآپ نے 700کسانوں کو مرنے پر مجبور کیوں کیا؟آپ نے ایک سالوں تک کا انتظار کیوں کیا؟۔
کانگریس لیڈر نے سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا’میں نے کبھی بھی اکھلیش یادو کو اپنے گھر سے باہر نکلتے ہوئے نہیں دیکھاانتخابات آئے اور وہ پولرائزیشن کے نام پر ووٹ مانگنے نکل پڑے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یوپی کا زمام اقتدار کانگریس کے ہاتھوں میں آتا ہے تو 100دنوں کے اندر 12لاکھ سرکارنوکریوں کی اسامیاں بھری جائیں گی۔