نئی دہلی، 05 جون ؛ کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں سے چینی ملیں بند ہو رہی ہے اور گنا کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔









