لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو لکھیم پور کھیری میں گذشتہ ہفتہ تشدد کے شکار ہوئے متوفی کسانوں کے ‘انتم ارداس’ تقریب میں شرکت کیا اور متاثرہ کنبوں کو انصاف دلانے کا تیقن دیا .
محترمہ واڈرا تشدد کے شکار چار کسانوں اور میڈیا نمائند رمن کشیپ کی انتم ارداس دعائیہ تقریب میں شامل ہوئیں اور ارداس تقریب میں گروہ گرنتھ صاحب جی کے سامنے ماتھا ٹیکا و شہید کسانوں نچھتر سنگھ،لوپریت سنگھ، گروندر سنگھ و دلجیت سنگھ اور میڈیا نمائندے رمن کشیپ کی روح کی تسکین کی دعا کی۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں کے سوال پر کہا’آج میں انتم ارداس کی تقریب میں آئی ہوں۔