اڈانی گروپ نے پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک پہل کی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل)کے زیر تسلط اس سیکٹر میں ڈینٹ ڈالنے کے لیے، اڈانی انٹرپرائزز نے اب تھائی لینڈ کی بڑی کمپنی انڈوراما ریسورسز لمیٹڈ(آئی آر ایل) کو حاصل کر لیا ہے۔
اڈانی انٹرپرائز لمیٹڈ(آے ای ایل) کی ذیلی کمپنی اڈانی پیٹروکیمیکلس لمیٹڈ(اے پی سی ایل) اور تھائی کمپنی انڈوراما ریسورسز لمیٹڈکے درمیان 50-50 فیصد شراکت داری کے ساتھ نئی کمپنی ویلر پیٹروکیمیکلس لمیٹڈ(وی پی ایل) بنائی گئی ہے۔
اس نئی کمپنی کو 4 جنوری 2025 کو ممبئی میں رجسٹرار آف کمپنیز کے دفتر میں رجسٹر کیا گیا تھا۔
اے ای ایل نے ایک ایکسچینج فائلنگ میں بتایا کہ یہ کمپنی پیٹرو کیمیکل، ریفائنری اور کیمیکل کے کاروبار میں کام کرے گی۔
وی پی ایل کا آغاز 5,00,000 روپے کے ابتدائی سرمائے کے ساتھ کیا گیا ہے جسے 50,000 ایکویٹی شیئرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں اے پی سی ایل اور آئی آر ایل کے 25-25 ہزار شیئرز ہوں گے۔