نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر، اس سال 2 اکتوبر کو ملک کو کھلےمیں رفع حاجت سے پاک اعلان کردیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں سال 2019-20 کا بجٹ کے پیش کرتے ہوئے آج کہا کہ صفائی مہم کے تحت ملک بھر سال 2014 کے بعد ملک میں 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد بیت الخلا کی تعمیر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ 60 ہزار ے زائد گاؤں اور 95 فیصد سے زائد شہر بھی کھلےمیں رفع حاجت سے پاک ہوگئے ہیں ۔