ایران کے مایہ ناز فٹبالر مهرداد میناوند 46 سال کی عمر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مایہ ناز فٹبالر مهرداد میناوند گزشتہ چند روز سے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے تاہم وہ اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوئے اور کل رات انتقال کر گئے۔









