پدوچیری،12فروری(یواین آئی)پدوچیری اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران بدھ کو شہریت (ترمیمی)قانون(سی اےاے)قومی شہریت رجسٹر(این آرسی)اور قومی آباد رجسٹر(این پی آر)کے خلاف تجویز پار کی گئی اور مرکزی حکومت سے ان قانونوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔
اسمبلی اسپیکر وی پی سیواکولندھو نے اعلان کیا کہ تجویز’صوتی ووٹوں‘ سے پاس ہوئی ۔تجویز کے پاس ہونے کے وقت ایوان میں اپوزیشن کے اراکین موجود نہیں تھے۔
اس سے پہلے وزیراعلی وی نارائن سامی نے اس سلسلے میں تجویز پیش کی۔