لکھنؤ: آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسو ب عباس نے شیخ محمد تقی ممبئی (محمد رضا پلاسٹک والے) کے بھائی کی مجلس ایصال ثواب کو آن لائن علی چینل پر خطاب کر تے ہو ئے کہا سجدہ انسان کے غرور کو توڑتا ہے کیوں کہ یہ انسان بہت سرکش اور مغرور ہے۔ اس کے اندر انا ، غرور، تکبر بھرا پڑا ہے۔
اسلام نے آ کر اس انسان کو سجدہ کا حکم دیا اور جماعت کی نماز میں ثواب زیادہ رکھا کیوں کہ جماعت میں کسی کے پیروں کے پیچھے سر جھکتا ہے تو انسان کا غرور چکنا چور ہو جا تا ہے ۔ ملائکہ کو آدم کے سجدے کا حکم اس لئے دیا اگر آدم کو سجدہ نہ ہو تا تو ابلیس پکڑ میں نہ آتا۔ مولانا یعسوب عباس نے مجلس کو خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شیخ محمد تقی مومن، عزادار، حاجی، و زائر تھے۔ اکثر زیارت امام حسین جایا کر تے تھے۔ مولانا نے کہا کہ میں جب سے ممبئی آیا ہوں میری اور مرحوم شیخ تقی کی ملاقات مغل مسجد میں ہی ہو تی رہتی تھی یا ان کو نماز باجماعت یا مجلس حسین میں بہ آواز بلند گریا کرتے ہو ئے دیکھا۔ آخر میں مولانا نے امام حسین کے مصائب پڑھ کر مجلس کو تمام کیا۔ یہ اطلاع محمد جواد نے دی۔