پرتاپ گڑھ, 13 جون (یواین آئی ) ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے ،یہاں لوگوں کو آئینی طور اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے ،پر بی جے پی اقتدار میں اظہار رائے کی آزادی کو کچلنے کا کام کیا جا رہا ہے ۔
بی جے پی ترجمان نوپور شرما کی پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تنقید سے آج ملک میں جو جگہ جگہ مظاہرہ ہو رہا ہے ،اس کی ذمہ دار خود بی جے پی ہے ،اگر نوپور شرما کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہوتا ،تو آج یہ مظاہرہ نہیں ہوتا ۔
آج مظاہرین کے خلاف جو کارروائی کی جارہی ہے ،پوری طرح غیر آئینی و غیر جمہوری ہے ۔