تل ابیب میں دسیوں مظاہرین صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس گئے اور انہوں نے نتنیاہو کے خلاف نعرے لگاکر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا
ایران پرس کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے مسلسل حملوں کے باوجود صیہونی حکومت کو ملنے والی پئے درپئے شکست کے کے بعد صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف لوگوں کا غصہ بڑھتا جارہا ہے –
اور آئےدن نتنیاہو کے خلاف مظاہرے ہورہے ہيں – اس درمیان مشتعل افراد نے صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں داخل ہو کر نتنیاہو کے خلاف نعرے لگائے اور حماس کی قید میں اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرانے کا مطالبہ کیا-
صیہونی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی اور کئی لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہےنتنیاہو کے خلاف مظاہروں میں روز بروز شدت آتی جارہی ہے الگ الگ حصوں میں ان مظاہروں کا دائرہ پھیلتا جارہا ہے