لبنان میں 37 بے گناہ شہریوں کے سرقلم کرنے کے پر لبنانی عوام سڑکوں پر، آل سعود کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے
سعودی عرب میں 37 بے گناہ شہریوں کے سرقلم کرنے کے خلاف لبنان کے مختلف شہروں میں مظاہرے۔
رپورٹ کے مطابق، لبنان کے مختلف شہروں خاص کر ضاحیہ نامی شہرمیں سینکڑوں شہریوں نے سعودی عرب میں 37 افراد کے سرقلم کرنے کے خلاف شدید مظاہرے کئے ہیں۔
العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ ضاحیہ نامی علاقے کے سینکڑوں جوانوں نے سڑکوں پر نکل کرآل سعود اور امریکا کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔
بیروت کے مختلف علاقوں میں بھی درجنوں جوانوں نے سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں مسلکی بنیاد پر جاری مظالم کا سد باب کیا جائے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب کی نام نہاد عدالت نے بے بنیاد الزام میں سزائے موت پانے والے 37 قیدیوں کے سر قلم کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل دو جنوری 2016ء کو سعودی حکام نے ایک ساتھ 47 افراد کے سر قلم کیے تھے۔
ان 47 افراد میں معروف شیعہ عالمِ دین باقر النمر بھی شامل تھے جن کا سر قلم کیے جانے پر پاکستان اور ایران سمیت کئی ملکوں میں سعودی عرب کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔