اپرناسین نے کہا ہے کہ جمہوریت میں احتجاج کرنا ملک کے ہر ایک شہری کا حق ہے اور ہم لوگوں نے موجودہ حالات میں جو محسوس کیا ہے اس پر وزیرا عظم کی توجہ مبذول کرائی ہے
موب لنچنگ کے واقعات پر وزیرا عظم نریندر مودی کو خط لکھنے میں شامل فلم ڈائریکٹر و اداکارہ اپرناسین نے کہا ہے کہ جمہوریت میں احتجاج کرنا ملک کے ہر ایک شہری کا حق ہے اور ہم لوگوں نے موجودہ حالات میں جو محسوس کیا ہے اس پر وزیرا عظم کی توجہ مبذول کرائی ہے اور کوئی بھی اس سے انکار نہیں کرسکتاہے کہ حالیہ دنوں میں جے شری رام کے نعرے کے نام پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپرنا سین نے کہا کہ اس وقت ملک میں موب لنچنگ کے واقعات ہورہے ہیں وہ ہمارے سامنے ہیں،کبھی بیف کھانے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے توکبھی جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔یہ ملک کیلئے ٹھیک ہیں اور ملک اسی طرح سے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مذہب پر یقین رکھنے والوں کو جے شری رام کے نعرے کیلئے مجبور کرنا کیا درست ہے، میں ہندو ہوں اور اس پریقین رکھتی ہوں مگر میں کیا محسوس کروں گی جب مجھے ”اللہ اکبر“ کہنے پر مجبور کیا جائے گا۔
Aparna Sen, one of the signatories to open letter to PM Modi: We're anxious about the state our country is in today. All over India people are being lynched, why people of different faiths are being forced to say 'Jai Shri Ram'. pic.twitter.com/Fd2X3wyHjk
— ANI (@ANI) July 24, 2019