کلکتہ 4/ فروری(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی جو سی بی آئی کے ذریعہ کلکتہ پولس کمشنر کو گرفتار کیے جانے کے خلاف کل رات 9بجے سے دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں نے آج کہا ہے کہ ملک کے دستور کے تحفظ تک یہ ستیہ گرہ جاری رہے گی۔
دھرنے کے مقام سے محض چند سو میٹر کے فاصلہ پر واقع نیتاجی انڈرو اسٹڈیم میں منعقد کسان سبھا سے فیس بک لائیو کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی اور بی جے پی ملک کے تمام آئینی اداروں کو تباہ کرکے ہی دم لے گی۔ ان کے ذہن و دماغ اقتدار کا نشہ چھاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج آپ تما کسانوں بھائیوں سے ملاقات کرنے والی تھی مگر ملک میں ایمرجنسی جیسی صورت حال پیدا ہونے کی وجہ سے میں انڈور اسٹڈیم نہیں آسکی ہوں۔