نئی دہلی :جنتا کرفیو کے درمیان نئی دہلی کے شاہین باغ علاقے سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پٹرول بم پھینکا گیاہے۔ مظاہرین نے الزام لگایاہے کہ کسی نے دھرنا کیمپ کے قریب پٹرول بم پھینکا ہے۔ تاہم یہ مجرمانہ حرکت کس نے انجام دی ہے ۔اب تک اس کا علم نہیں ہوسکتاہے۔


میڈیا رپورٹوں کے مطابق، شام 5 بجے پتنگ اڑا کر کرونا کی لڑائی میں شامل ڈاکٹروں، پولیس اہلکاروں اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ پتنگوں پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں نعرے لکھے جائیں گے۔ رات 9 بجے کے بعد سبھی لوگ مظاہرہ کے مقام پر لوٹ آئیں گے۔





