غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے ہزاروں مخالفین نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مختلف شہروں میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں کے شرکا نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔









