نئی دہلی، 06 اگست ؛) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستانی ہاکی خاتون ٹیم میں نئے ہندوستان کا جذبہ نظر آتا ہے اور اس ٹیم پر فخر ہے خاتون ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک میں کانسے کے میڈل کے لیے کھیلے گئے میچ میں برٹین سے معمولی فرق سے شکست کے بعد اپنے رد عمل میں وزیراعظم نے یہ اظہار خیال کیا۔
مسٹر مودی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا،’خاتون ہاکی ٹیم میں معمولی فرق سے میڈل سے چوک گئے لیکن اس ٹیم میں نئے ہندوستان کے جذبہ ظاہر ہوتا ہے جہاں ہم بہترین کوشش کرتے ہیں اور نئے بلندیاں حاصل کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹوکیو اولمپک میں ان کی کامیابی ملک کی نوجوان بیٹیوں کو ہاکی کھیلنے اور اعلیٰ مظاہرہ کرنے کے لیے ترغیب دے گی۔ اس ٹیم پر فخر ہے‘۔
ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم خاتون ہاکی ٹیم کے ٹوکیو 2020 میں شاندار مظاہرے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے سبھی میچوں میں اپنا سب سے بہترین مظاہرہ کیا۔ ٹیم کا ہر کھلاڑی بہادری، ہنر اور کامل اعتماد والا ہے۔