ایران کے خلاف مغربی حکومتوں اور ذرائع ابلاغ کی جنگ میں امریکی صدر ٹرمپ بھی شامل ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف مغربی ذرائع ابلاغ کی جاری نفسیاتی جنگ میں اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کھل کر شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایک مبہم اور پراسرار پیغام کے ذریعے خطرے کا ماحول بنانے کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروٹھ سوشل پر لکھا ہے کہ مجھے پہلے سے کہیں زیادہ یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں اور آنے والی تمام نسلوں کے لیے امریکی فوج عظمت پر عظمت کا اضافہ کرے گی۔ آپ بے انتہا شجاعت کا مظاہرہ کریں گے۔ امریکہ کی ہر انچ زمین کا دفاع کریں گے اور دنیا کے دورترین کونوں تک اس کی حفاظت کریں گے۔
انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کے کبھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مغربی ذرائع ابلاغ گذشتہ چند ہفتوں سے اس امکان کو تقویت دے رہے ہیں کہ ایران اگر امریکی تجاویز کو قبول نہ کرے تو صہیونی حکومت ایرانی تنصیبات پر حملہ کرسکتی ہے۔
المانیٹر کے نامہ نگار لورا نوزن نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی سفارت خانے کے بعض اہلکاروں کا انخلاء در حقیقت ایران کو ڈرانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔