سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔عمران خان اور ان کی اہلیہ پر بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض سے ساز باز کر کے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی زمین لینے کا الزام ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے۔
کئی شہروں میں مظاہرین نے ٹائر جلاکر اہم شاہراہیں بند کردیں۔راولپنڈی کے بعض اہم مقامات پر شدید مظاہرے اور تھوڑ پھوڑ کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے شہر کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر دوپہر 2 بجے احتجاج کا اعلان کردیا۔
اس ضمن میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاکہ ’کراچی آپ نے پہلے بھی خان کا ساتھ دیا تھا اور مجھے یقین ہے کہ آج 2 بجے شارع فیصل پر اپنے عظیم لیڈر عمران خان کےُ لیے اپنی موجودگی دکھاتے ہوئے آپ اب بھی ساتھ دیں گے.
پی ٹی آئی کی قیادت نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بدھ (آج) کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ’بڑھتی ہوئی فسطائیت‘ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔
Office of @SMQureshiPTI raided in Multan. They beat up his servants and taken one in custody also! #PakistanUnderFascism pic.twitter.com/bCUXGCs8Md
— PTI (@PTIofficial) May 10, 2023