لکھنؤ : آج میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ جنتا دربار کے دوران میں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنے اور ان کے جلد از جلد حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔
جنتا دربار میں تمام شکایات اور تجاویز کو سنجیدگی سے سنا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہر معاملے کو جلد اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کی واضح ہدایات دی گئیں۔ اس جنتا دربار کا بنیادی مقصد عام شہریوں کے تحفظات کو براہ راست انتظامیہ تک پہنچانا اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانا ہے۔
غورطلب ہے کہ عوام کے مسائل کو جنتا دربار کے ذریعے سننا اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرانا ہمارا اہم فریضہ ہے اس عمل سے ہم عوام کا بھروسہ حاصل کر سکیں نگے۔
اس دوران میں نے کئی بزرگ شہریوں، کونسلروں اور دیگر معززین سے بھی ملاقات کی۔ اور یہ یقین دلایا کہ اس عمل سے عوام کو در در بھٹکنا نہیں پڑے گا۔ عوامی خدمت ہمارا عزم ہے۔