یورپی ملک اٹلی کے شہر روم میں تقریبا نصف صدی بعد قدیم رومی سلطنت کے بادشاہوں، شہزادیوں اور اس وقت کے جانوروں کے بنے تاریخی مجسموں کی نمائش کی گئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تاریخی شہر اور ماضی میں دنیا کی سب سے اہم ثقافت اور سلطنت کا درجہ رکھنے والے روم کے تاریخی میوزیم میں مجسموں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔









