پڈوچیری،13 جنوری(یواین آئی) مرکز کے زیر انتظام ریاست پڈوچیری کے وزیر صحت ملاڈی کرشن راو نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ذرائع کے مطابق مسٹر راو نے اپنا استعفی وزیراعلی وی نارائن سامی کو سونپا ہے مسٹر راو نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلی ان کا استعفی منظور نہیں کرتے ہیں تو اسے وہ لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کو بھیجیں گے۔
انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقے میں منعقد ایک پروگرام کے دوران یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ خود یا ان کے کوئی رشتہ دار کسی پارلیمانی سیٹ سے الیکشن نہیں لڑیں گے اور وہ رکن اسمبلی نہ بھی رہیں تو اپکنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔
اس سے پہلے وہ سرکاری رہائش گاہ اور سرکاری کار انتظامیہ کے سپرد کرچکےہیں۔