نئی دہلی: مرکزی ریزرو پولیس فورس (CRPF) نے مشاورتی نوٹ جاری کر کے کہا کہ کچھ شر پسند شرارتی عناصر پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کے اعضاء جسمانی کی فرضی فوٹوز سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں ۔
ان عناصر کا مقصد عوام میں نفرت کو فروغ دینا ہے ۔ اگر فیس بک وغیر ہ پر ایسی کوئی تصویر آپ کو نظر آئے توبرائے مہربانی اس پر کوئی کمینٹ ، لائک یا شیئر نہ کریں ۔
اس سے قبل فوجی او رسی آر پی ایف نے مشاورتی نوٹ جاری کر تے ہوئے کہا تھا کہ اس مایوس کن او رتکلیف دہ حالات میں شہیدوں کے خاندان کی رونے والی تصاویر کو عام کرنے سے گریز کیا جائے ۔ کیونکہ دہشت گرد یہی چاہتے ہیں کہ ملک میں دہشت کا ماحول بنا رہے ۔ اس طرح کی تصاویر ان کا حوصلہ بلند کرتی ہیں ۔ سی آرپی ایف نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ سرکاری طور پر تصدیق ہونے تک شہید اہل کاروں کے نام کا افشاء نہ کریں ۔
وزارت کی جانب سے ٹی وی چینلس کو ہدایت دی کہ وہ ایسی کسی بھی طرح کے مواد دکھانے سے گریز کریں جو تشدد کا فروغ دے سکتے ہیں یا ملک کے سالمیت کیلئے نقصاندہ ہو ۔