آل سعود حکومت نے قطیف میں عزاداری سید الشہداء پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک مسجد اور ایک حسینیہ پر جرمانہ عائد کر دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی آل سعود حکومت نے ملک کی ایک مسجد اور حسینیہ کے ذمہ داروں پر 16 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان سے وعدہ لیا ہے کہ ایام عزا میں رات کے وقت عزاداری سید الشہداء کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔









