نئی دہلی، 24 ستمبر ؛ملک میں کورونا وائرس کا قہر روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پنجاب ایک لاکھ سے زائد متاثرین والی ملک کی 17 ویں ریاست بن گئی ہے ۔
پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2123 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر کے 1،03،464 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر ، آندھراپردیش ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، اترپردیش ، دہلی ، مغربی بنگال ، بہار ، تلنگانہ ، اڈیشہ ، آسام ، گجرات ، کیرالہ ، راجستھان ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کے بعد ایک لاکھ سے زائد متاثرین والی 17 ویں ریاست بن گئی ۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 86،508 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں ، اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 57،32،519 ہوگئی۔ وہیں اس دوران مہلک وائرس کی وجہ سے 1129 مریضوں کی موت ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 91،149 ہوگئی ہے ۔