تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین شرکت نہیں کریں گے اور اس اجلاس میں آنلائن خطاب بھی نہیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے کیا۔
اسپوتنک نیوز کے مطابق دیمیتری پسکوف نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو یورینیم افزودہ ہتھیاروں کی فراہمی ایک بہت بری خبر ہے اور اس کے بہت غمناک نتائج نکلیں گے اور یوکرین کی جانب سے یورینیم افزودہ ہتھیاروں کے استعمال سے جو نتائج برآمد ہوں گے اس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔