یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی ہو یا وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا استعفیٰ،پائونڈکی قدرگذشتہ تیس سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہو یا یورو کپ میں انگلینڈ کو آئس لینڈ کے ہاتھوں شکست حاصل ہوئی ہو ۔۔برطانیہ پر چاہے جتنے بھی بحران آجائیں ملکہ کے قدم ڈگمگاتے نہیں۔
ان ہی حالات میں گزشتہ دنوں ملکہ نے نارتھ آئرلینڈ کا دورہ کیااور اس موقع پر ان کی ملاقات سابق آئرئش ری پبلکن آرمی رکن پارلیمنٹ مارٹن میک سے ہوئی۔
مسٹر مارٹن نے اس موقع پر ملکہ سے پوچھا آپ کیسی ہیں اس پر ملکہ نے انتہائی خود اعتمادی سے جواب دیتےہوئے کہا ’وہ ابھی زندہ ہیں۔
ملکہ کا یہ بیان برطانیہ کی موجودہ سیاسی حالات میں اس بات کی عکاسی کرتا ہےکہ نوے سال کی ملکہ کو کسی بھی صورت کمزور نہ سمجھا جائے۔