بہرائچ : ضلع میں مرکزی حکومت کے نئے قانون کے خلاف ضلع میں چل رہی ٹرک اور بس ڈرائیور کی ہڑتال کا اثر منگل کو پٹرول پمپوں پر بھی دیکھنے کو ملا۔پٹرول کی کمی بائیک میں نہ ہوسکے لئے بھیڑ امڈ پڑی۔ پہلے پٹرول لینے کو لے لوگوں میں بحث بھی ہوئی۔
سبھی کو لمیٹ میں ہی پٹرول دیا گیا۔ کئی پٹرول پمپ پر تیل ختم ہوگیا ہے ۔ کچھ پٹرول پمپ شام تک تیل ختم ہونے کی بات کررہے ہیں۔ کل ملا کر ضلع میں پٹرول کو لے کر افراتفری کا ماحول ہے ۔
مرکزی حکومت کے ذریعہ ڈرائیوروں کے لئے نیا قانون بنایا گیا ہے ۔ اس کی سبھی مخالفت کررہے ہیں۔ احتجاجی ہڑتال لمبا چلنے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں مال بردار گاڑیاں بھی نہیں چل رہی ہیں۔ روز مرہ کا کام نہ متاثر ہو اس کے لئے شہر اور دیہی علاقوں کے لوگ بائیک لے کر پٹرول پمپ پہنچ رہے ہیں۔ لیکن ان لوگوں کو من مطابق پٹرول نہیں مل رہا ہے ۔
ملازمین کی جانب سے لمیٹ میں پٹرول دیا جارہا ہے۔منگل کو شہر کے پانی ٹنکی، تکونی باغ، ڈگہا سمیت دیگر مقامات پر پٹرول لینے کے لئے کافی بھیڑ دکھائی دی۔ لوگ اپنے بائیک میں ُپہلے پٹرول بھروانے کو لے کر بے چین دکھے ۔ لوگوں کے درمیان پہلے پٹرول لینے کو لے ہائے توبہ مچنے کے ساتھ تو تو میں میں بھی ہوئی۔
اس معاملے میں ضلع سپلائی انسپکٹر نریندر تیواری سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ڈیزل اور پٹرول کی کوئی دقت نہیں ہے ۔ سبھی کو پٹرول پمپ پر آسانی سے تیل مل رہا ہے ۔