ممبئی : ہندستانی فلم انڈسٹری میں بی آر چوپڑا کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جائے گا جنہوں نے خاندانی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بناکر تقریباً پانچ دہائیوں تک فلم شائقین کے دلوں میں اپنی پہچان بنائے رکھی۔
یوم پیدائش کے موقع پر
22 اپریل 1914 کو پنجاب کے لدھیانہ شہر میں پیدا ہوئے بی آر چوپڑہ عرف بلدیو رائے چوپڑہ بچپن سے ہی فلموں میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا چاہتے تھے۔
انہوں نے لاہور کے گورنمنٹ کالج سے انگریزی ادب میں گریجویشن کیا ۔
بی آر چوپڑہ نے اپنا کیرئیرفلمی صحافی کے طور پر شروع کیا۔
فلم میگزین ’سنے ہیرالڈ‘ میں وہ فلموں کا تجزیہ لکھا کرتے تھے۔
1949 میں انہوں نے فلم ’کروٹ‘ سے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا لیکن یہ فلم بری طرح فلاپ رہی۔
انہوں نے 1951 میں، اشوک کمار کی اداکاری سے سجی فلم ’افسانہ‘ کی ہدایت کاری کی۔
اس فلم نےباکس آفس پر سلورجوبلی منائی؎اور وہ فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔