محمد مختار کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد سے گھر واپس جا رہے تھے
امریکہ کی ریاست مینیسوٹا کے شہر بلومنگٹن میں واقع دارالفاروق اسلامک سنٹر کے امام “محمد مختار” کو ایک نسل پرستانہ حملے سے نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ زخمی ہوگیے۔
محمد مختار کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ مسجد سے گھر واپس جا رہے تھے حملہ آوروں نے مسجد کے امام کو اس قدر زد و کوب کیا کہ اس کا بازود توڑ دیا۔
الفاروق اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر نے محمد عمر نے کہا کہ “اس مرکز کے امام پر حالیہ حملہ مسلمانوں میں دہشت کا سبب بنے گا۔”
اس واقعے کے بعد مینیسوٹا میں مسلمانوں نے احتجاج کیا۔
ریاستی پولیس نے دو جوانوں کی تصویر بھی جاری کی جنھوں نے مذکورہ جماعت کے امام پر حملہ کیا تھا اور اس سلسلے میں تفتیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔